ابنا: دوسری جانب عراقی حکومت نے کہا ہے کہ بشار اسد کی حکومت سے خلاف کسی بھی حملے کی صورت میں وہ اپنے ملک کی سرزمین یا ہوائی علاقہ استعمال نہیں کرنے دے گی۔ادھر شامی سیکورٹی عہدیدار نے اپنے ملک کے خلاف مغربی ممالک کے ممکنہ حملے کی رپورٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام ہر صورتحال کا مقابلہ کرنے کو آمادہ ہے۔ اس عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شام کے خلاف مغربی حملے کی دھمکی نفسیاتی اور سیاسی دباو کا حصہ ہے تاہم ہم ہر صورتحال کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔
.......
/169